کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات علاقے خصوصاًپاکستان پر گہرے اثرات مرتب کریں گے پاکستان کی موجودہ قیادت کے مخصوص پس منظر میں ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی روشنی میں بھارت نے کامیاب خارجہ پالیسی اختےار کرتے ہوئے سعودی عرب کوپاکستان سے دورکرنے کی کوشش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار "تنظیم مبصرین اسلامی "کے ترجمان عبداللہ بن ابی سعود نے عرب خبر رساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دےتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ سوڈان ،افغانستان اورکشمیرکے حوالے سے بھارت کا مخصوص نکتہ نظر ان معاہدوں کے حوالے سے سوالیہ نشان ہے خصوصاًمجرموں کے تبادلے کا تما م فائدہ بھارت کو ہوگا کیونکہ سیٹھ داﺅد ابراہیم کے علاوہ کئی مسلمان جہادی رہنماءسعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار بھی کیاجاسکتاہے۔
Post New Comment