کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ کی سربراہ قالمبی رائے مشعل نے کہاہے کہ سوئس حکومت مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے اور ان کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہے اسی لئے سوئٹزرلینڈنے مسلمانوں کو مکمل طورپر مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی ہے اورمسلمان اب سوئزرلینڈ میں نئی مساجد تعمیر بھی کرسکتے ہیں اورنئی مساجد پر منیار بھی تعمیر کرنے کی جازات ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے "تنظیم مبصرین اسلامی " کے نمائندے خصوصی رضا علی آصف کو لکھے گئے خط میں کیا ۔مشعل نے کہاکہ اس وقت سوئٹزرلینڈ میں 150مساجد موجود ہیںجن مساجد کے منیاروں کی تعمیر نہیں ہوسکی ان کے لئے بھی قانون سازی کی جائے گی تاکہ مسلمان اپنے مذہب کے مطابق اپنے مساجد کی تعمیر کرسکیں ۔تنظیم مبصرین اسلامی نے سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ کی سربراہ قالمبی رائے مشعل کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سوئٹزرلینڈ نے جواقدام کیا ہے وہ لائق ستائش ہے اورامید ہے کہ سوئس حکومت جلد مساجد کے منیاروں پر عائد کی پابندی کو جلد ختم کردے گی اور ہم بھی سوئٹزرلینڈ کے قانون سازاداروں کے رابطے میں ہیں تاکہ مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ مزید نہ کھیلا جائے۔
Post New Comment