تازہ ترین:

امت مسلمہ کے تصور کی نفی کرنا کفر کے مترادف ہے: ابوبکر مفتی

ـ 3 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) قاہرہ میں مقیم تنظیم مبصرین اسلامی کے مذہبی امور کے ترجمان ابوبکر مفتی نے پاکستان کے وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ کی طرف سے امت مسلمہ کے تصور کی نفی کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کفر کے مترادف قرار دیا ہے۔ قاہرہ سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں حضرت ابراہیمؑ کی آل اور مسلمانوں کو امت کے نام سے مخاطب کیا ہے اور امت مسلمہ کا تصور احکام خداوندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احکام خداوندی کو غلط قرار دینا مکمل طور پر کفر ہے جس پر حکومت پاکستان کو اپنے وزیر کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اور وزیر موصوف کو مسلمانوں کی دل آزاری پر عالم اسلام سے معافی مانگنی چاہئے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter