کویت میں مقیم پاکستانیوں کا لاہور بم دھماکوں کی شدید مذمت

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

کوےت سٹی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے شہر لاہور میں حضرت علی ؓ کی شہادت کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں خودکش بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر کوےت میں پاکستانی کمیونٹی نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک مذموم سازش کے تحت پاکستان میں نہ صرف شیعہ سنی بلکہ تمام مکتبہ فکر میں فسادات کرائے جا رہے ہیں ۔لاہور میں بم دھماکوں کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔بیرون ممالک میں اوورسیز پاکستانی ایسے واقعات پر انتہائی پریشان ہوجاتے ہیں ایک طرف ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور دوسری طرف خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اللہ کاعذاب نازل ہورہاہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter