کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن ) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوےت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابرلاصباح سے قصربیان میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سیلاب زدگان کی امدادپرخصوصی شکریہ کا خط پیش کیااوردونوں ممالک کے پائیدار دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی ۔شاہ محمود قریشی نے صدرپاکستان کیجانب سے امیر کوےت کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے امیر کوےت نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے امیر کوےت کو پاکستان میں سیلاب سے تبا ہ کاریوں سے تفصیل سے آگاہ کیاکہاکہ بین الاقوامی کمیونٹی کی جانب سے دی جانے والی امداد نقصان کے لحاظ سے ناکافی ہے اس لئے ہمیں بین الاقوامی جبکہ بالخصوص عرب کمیونٹی سے مزید امدا د کی ضرورت ہے اس موقعہ پروزیر خارجہ کوےت شیخ ڈاکٹر محمد الصباح السالم اور دیوان امیری کے نائب سربرا ہ شیخ علی الجراح الصباح اور کوےت میں پاکستان کے سفیرافتخار عزیز عباسی بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کوےت کے وزیراعظم شیخ ناصرمحمد الاحمدالجابرالصباح سے ملاقات کی اور انہوںنے بھی پاکستان آنے کی دعوت دی گئی جس انہوںنے قبول کرلیا اس موقعہ پر وزارت عظمی کے سیکرٹری شیخ فہد جابرالمبارک الصباح بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کوےتی ہم منصب شیخ ڈاکٹر محمد الصباح السالم الصباح سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں کوےت میں پاکستانیوں کے درپیش مسائل کے میں بارے آگاہ کیا اور پاکستانیوں پر لگائی جانی والی ویزوں کی عائد پابندی کے ساتھ ساتھ کوےت کی جیل میں دس سال سے مقید شعیب ڈار کی رہائی کے بار ے بھی بات ہوئی ۔ واضح رہے کہ پاکستانی اخبارات، ٹی وی چینلز ،نیوز ایجنسیوں کے نمائندگان کو پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی آمد کے بارے کسی قسم کی کوئی خبر نہیں دی اورنہ ہی امیرکوےت ،وزیراعظم کوےت سے ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
Post New Comment