پاکستان کو تباہی سے دوچار کرنیوالے دہشت گردوں کو ملک سے باہر پھینک دیا جائے: فیاض احمد انجم

ـ 2 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کوےت کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت فیاض احمد انجم چودھری کے زیر صدارت ہوا جس میں 14اگست کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کا جائزہ لیا گےا ۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل سجاداحمد ، نائب صدر آصف علی فاروق ،سینئر نائب صدر اسلم ملک اوراختر حسین کے علاوہ دیگر ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز کوےت اردو نشریات کے اینکر کمال نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد انجم نے کہاکہ 14اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے اور مہذب قومیں اپنی آزادی کا دن بڑی شان و شوکت سے مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوتباہی سے دوچار کرنے والے دہشت گردوں کو ملک سے اٹھا کر باہر پھینکنا چاہئے یہ اسی وقت ہوسکتا جب قوم میں یک جہتی ہوگی ورنہ ہمارا دشمن ہماری صفوں میں گھس کر اپنے ناپاک ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے اس لئے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں اورپاکستان اسلام کے نام سے معرض وجود میں آیا اوراسلام میں حاکمےت صرف اور صرف اللہ تعالی کی ہے ہمیں اسلام کے اصولوں پر چلنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں تارکین وطن کا بڑا ہاتھ ہے دیار غیر میں پاکستانی محنت ،مزدوری کرکے اپنے وطن میں بھیجتے ہیں جو پاکستان کی اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثےت رکھتی ہے تارکین وطن پر ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم سے آراستہ کرائیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter