کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) بیوی اور بےٹے نے اعتماد میں لےتے ہوئے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروا کر کروڑوں جائیداد کو کوڑیوں کے مول فروخت کرکے تیس سال سے کوےت میں مقیم محمد اشرف کو بے گھر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق محمد اشرف عرصہ تیس سال سے کوےت میں مقیم ہے اور اپنی تمام جمع پونجی اپنی بیوی شہناز کو بھیجتا رہا اور جائیداد خریدتا رہا اس نے قصبہ میں ایک گھر تعمیر کیا اور گھر کے آگے کچھ دکانیں تعمیر کیں تاکہ اس کا کرایہ وصول کیا جائے محمد اشرف نے بتاےا کہ میری زمین کا کچھ جھگڑا چل رہا تھا میری بیوی اور بےٹے نے مجھے کہاکہ آپ پاﺅر آف اٹارنی پر دستخط کرکے بھیج دیا تاکہ اس جھگڑے کو ختم کیا جائے مجھے مختارنامہ خاص اور عام کا کچھ پتہ نہیں تھا میں سفارت خانہ پاکستان کوےت سے تصدیق کرکے روانہ کر دیا لیکن انہوں نے جھگڑا ختم کرنے کی بجائے کروڑوں کی جائیداد کو کوڑیوں کے مول فروخت کر دی۔ علاقہ ناظم نے کہاکہ اب جو ہونا تھا وہ ہو گےا میری بیوی اور بےٹے آٹھ لاکھ روپے دےتے ہیں آپ کوےت میں کوئی کام کر لیں جس پر ناظم نے کہاکہ میں یہ رقم لے کر آپ کو دوں گا میں ضامن ہوں لیکن ناظم نے آٹھ لاکھ روپے لے کر اپنی جیب میں رکھ لئے میری چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور اور وزیراعلی پنجاب سے درخواست ہے وہ میری مدد کریں۔
Post New Comment