” موجودہ سیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، پوری قوم استفغار کرے“

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

جدہ( نمائندہ خصوصی) مجلس محصورین پاکستان کے تحت مہران وی آئی پی ہال میں آزادی کی 63 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر نسیم سحر نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف صحافی اور محقق سید نعیم الحامد تھے۔ نسیم سحر نے سیلاب زدگان کی فوری امداد پر زور دیا۔ نعیم الحامد نے اپنی تقریر میں مجلس محصورین کو یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی او ر کہا کہ دراصل 14 اگست 1947ءیوم تاسیس ہے ورنہ ہم پیدائشی مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم آفت اور آزمائش کے دورسے گزر رہے ہیں لیکن انشاءاللہ ہم اس ابتلا کے دور سے نکل آئیں گے اور مقصد حصول پاکستان کو حاصل کرلیں گے۔ اعزازی مہمان سمیرا عزیز ایڈیٹر سعودی گزٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بار 14اگست پاکستان میں سیلاب کی شکل میں نیا چیلنج لایا ہے۔ملک دہشت گردی سے نبرد آزما ہے اور سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں ہم وطن کھلے آسمان کے نیچے بے یقینی اور مایوسی میں زندگی گذار رہے ہیں۔ رمضان کے اس مبارک ماہ میں پاکستان کیلئے دعا کے ساتھ ہمیں وزیراعظم فنڈ برائے سیلاب زدگان میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیے۔سماجی رہنما گلاب خان نے کہا کہ موجودہ سیلاب اللہ کی طرف سخت آزمائش ہے اور ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ اس سے نمٹنے کی طاقت دے انہوں نے کہا کہ قرآن کو چھوڑنے اور محصورین کوان کا حق نہ دینے کی وجہ سے آج ہم اس عذاب میں مبتلا ہیں۔ اردو مرکز کے نائب صدر ڈاکٹر عرفان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں سے بنا ہے مگر مفاد پرست حکمرانوں اور سیاست دانوں نے اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور آج ہر طرف نا امیدی کی کیفیت ہے۔ سماجی کارکن طارق محمود نے کہا کہ ملک میں بے حیائی کا سیلاب ہی دراصل سیلابی آفت کو لایا ہے اور ہمیں اللہ کے آگے استغفار کرنی چاہیے اور رزق حلال کو اپناناچاہیے تاکہ دعائیں قبول ہوں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو دل کھول کر امداد دیں۔ شیخ محمد لقمان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر سیلاب زدگان کو امداد دینے پرزور دیا۔ کنوینر سید احسان الحق نے کمیونٹی کے ارکان کا یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا او ر کہا کہ تمام مشکلات اور ابتلا کے باوجود ہمیں خد ا کی ذات پربھروسہ کرناچاہیے جس نے ہر موقع پر پاکستان کا تحفظ کیا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter