تازہ ترین:

سیاسی جماعتیں متحد ہو کر ملک بچائیں‘ وطن ہو گا تو سیاست بھی ہو گی: رﺅف صدیقی

ـ 23 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

جدہ ( امیر محمد خان سے ) سندھ کے صوبائی وزےر صنعت و تجارت رﺅف صدےقی نے کہا ہے کہ اوورسےز پاکستانی پاکستان مےں سرماےہ اور انڈسٹری لگائےں انہےں ہر ممکن سہولتےں فراہم کرنے کی ضمانت دی جائےگی۔ وہ کوےت کے دورے سے وطن واپس جاتے ہوئے عمرہ کی ادائےگی کے لئے جدہ آمدکے بعد نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرب امارت، سعودی عرب ،قطر ، بحرےن،کوےت اور ےورپی ممالک مےں رہنے والے پاکستانی ملک کی معےشت مستحکم کرنے کے لئے اپنا زرمبادلہ پاکستان مےں لگائےں ان مےں دس گےا رہ فےصد کی قےد نہےں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کم از کم 50فےصد پاکستانےوں کو صنعتی ےونٹس کے قےام مےں حصہ دےا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نا مساعد حالات سے گزر رہا ہے اےسے مےں ملک کسی سےاسی افراتفری ےا انتشار کا متحمل نہےں ہو سکتا، اےم کےو اےم حکومت کے ساتھ ہے اور پاکستان کو بچانے کے لئے تمام اختلافات اور مفادات سے با لا تر ہو کر اےم کےو اےم اےک ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھول کر متحد ہوجائیں ، اور ملک کو بچائیں ، ملک ہوگا تو سیاست بھی ہوگی۔ لیاری کے رحمان ڈکیت کے قتل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا میں نے رحمان ڈکیت کو کوئٹہ پولیس ٹیم بھیج کر گرفتار کیا تھا کراچی لا کر پولیس افسران نے رقم لیکر خفیہ طریقے سے اسے بھگا دیا اور وہ ایران چلا گیا۔ اےک سوال کے جواب مےں رﺅف صدےقی نے کہا کہ سارے حالات کو ٹھےک بھی کرلےں تو بجلی کی کمی کی وجہ سے ملک مےں صنعتےں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئےں ہےں۔ صوبائی وزےر رﺅف صدےقی کےساتھ اس موقع پر خانہ کعبہ کے کلےد بردار شےخ الشےبی کے صاحبزادہ عبد الرحمان الشےبی بھی موجود تھے۔ رﺅف صدےقی نے بتایا کہ اےم کےو اےم کو اےن آر او سے کوئی خوف نہےں اور ےہ ہمےں بھےک مےں نہےں ملا اور نہ ہم نے اس سے کوئی فائدہ اٹھاےا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter