جدہ ( نمائیندہ خصوصی ) سعودی عرب سے پاکستان کمیونٹی سے جمع ہونے والے سیلاب ذدگان کیلئے امدادی سامان کی پہلی دو کھیپ جدہ اور ریاض سے پاکستان روانہ کردی گئیں۔سینکڑوں ٹن سامان پاکستان انٹرنیشنل سکول انگریزی سیکشن کی پرنسپل سحر کامران جمع شدہ سامان کی پہلی کھیپ اور سکول اسٹاف سے جمع شدہ فنڈ جسکی مالیت 22 لاکھ روپے ہے آج ایک ملاقات میں اسلام آباد میں صدر پاکستان کو پیش کرینگی۔ اسی طرح ریاض سے بھی سفیر پاکستان عمر خان علی شئرزئی کی قیادت میں پاکستان کمیونٹی نے سینکڑوں ٹن سامان اکھٹا کیا ہے جس کی پہلی قسط پاکستان روانہ کردی گئی ۔ دریں اثناءپاکستان سفارت خانے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ لوگ اپنے آپ کو سفارت خانے کانمائیندہ بتا کر دھوکہ دہی سے سیلاب زدگان کے نام پر فنڈ جمع کررہے ہیں ۔ سفارت خانہ نے بذریعہ اخباری اطلاع دی ہے کہ امدادی فنڈ دینے والے حضرات صرف اور صرف براہ راست سفارت خانے میں متعلقہ فرد سے رسید لیکر فنڈ دیں۔
Post New Comment