جدہ (نمائندہ خصوصی ) اسلامی کانفرنس تنظےم (او آئی سی ) کے سکرٹری جنرل پروفےسر اکمل الدےن احسان اوگلو نے پاکستان مےں سےلاب کی وجہ سے پےدا ہونی والی صورتحال پر غور کرنے کے لئے اوآئی سی ممالک کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس کل بدھ کو طلب کیا ہے ، اجلاس تنظےم کے ہےڈ کوارٹر مےں منعقد ہوگا جس مےں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب،اےران،ملائےشےا، انڈونےشےا،سنےگال،سوڈان، اردن، شام،متحدہ عرب امارات، فلسطےن اور دےگر ممالک کے نمائندے شرکت کرےنگے، اجلاس مےں پاکستان مےں سےلاب اور بارش سے پےدا ہونے والی حالےہ صورتحا ل کا جائزہ لےا جائےگا اور رکن ممالک اس آزمائشی وقت مےں پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہار ےکجہتی و ہمدردی کرےںگے۔اور رکن ممالک سے اپےل کی جائیگی کہ پاکستان مےں متاثرہ افراد کی آبادکاری اور امدادی کارروائےوں مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرےں۔
Post New Comment