تازہ ترین:

سعودی عرب میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا

ـ 3 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

جدہ (نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی پاکستان کشمیر کمیٹی جدہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے نہائت جوش خروش سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعہ قونصل جنرل پاکستان کی رہائش گاہ پر ایک بڑی تقریب ہو گی۔ اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ برائے کشمیر سفیر عبدو عبداللہ بکر مہمان خصوصی ہونگے ، تقریب سے دیگر سعودی دانشور بھی خطاب کرینگے ، اسکے علاوہ یہاں پاکستانی سکولوں میں بھی اس دن کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائینگی تاکہ طلباءاور طالبات کو کشمیری مجاہدین کی جدوجہد سے روشناس کرایا جاسکے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter