رائس ایکسپورٹ کارپوریشن کی سربراہی میں پاکستانی وفد آئندہ ہفتے سعودی عرب جائے گا

ـ 3 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں پاکستانی چاول کی فروخت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ ہفتے رائس ایکسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین کی سربراہی میں پاکستان سے چاول کے برآمدکنندگان کا ایک بیس رکنی وفد سعودی عرب آرہا ہے ، یہ وفد سعودی عرب میں چاول کے درآمدکنندگان سے ملاقات کرنے اور پاکستانی چاول کی کھپت پر بات چیت کرنے کے علاوہ جدہ اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد ایک مقامی ہوٹل میں ©©' بریانی شو ’ میں بھی شرکت کرے گا جو تجار کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے قونصل کمرشل سرفراز احمد منعقد کررہے ہیں اس شو میں سعودی عرب میں چاولوں کے مشہور تاجر چیمبرز آف کامرس جدہ کے اعلی عہدیداران شرکت کرینگے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter