سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‘ ہمسائے بھی پرامن رہیں : شاہ محمود قریشی

ـ 16 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

دوبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گلف ریجن کے 6عرب ممالک سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پاکستان میں لائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں پاکستانی سفیروں کے ذریعے عرب شیوخ اور پاکستانی تاجروں کو اس طرف راغب کیا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اس سلسلہ میں ان سے ہر ممکن تعاون اور ہر ممکن تحفظ مہیا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب‘ کویت‘ بحرین‘ قطر‘ عمان اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کے بعد مقامی الیکٹرانک‘ پرنٹ میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وطن دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایمانی قوت اور عوام کے تعاون کے ساتھ دہشت گردی کا قلع قمع کر دیں گے۔ ملک میں دہشت گردی روکنے کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک بھی پرامن رہیں پاکستان ذمہ دار ملک ہے۔ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت بخوبی کر سکتے ہیں اور ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter