دوبئی (طاہر منیر طاہر) حکمرانوں کی اپنی غلطیاں ہی جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں موجودہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ایسی غلطیاں کر رہے ہیں اور ایسے اخباری بیانات دے رہے جو خود ان کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام راس الخیمہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 133 ویں اور قائد ثانی میاں محمد نواز شریف کی 60 ویں سالگرہ کے موقعپر کیا۔ تقریب کا اہتمام پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد عارف نے کیا تھا جس میں مسلم لیگ ن مشرق وسطیٰ کے صدر چودھری نور الحسن تنویر، مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف دیگر عہدیداران ملک دوست محمد اعوان چودھری غلام مصطفٰی مغل، چودھری عبدالغفار، چودھری خالد بشیر، آزاد علی تبسم عبدالوحید پال جان قادر نتھا نبیل ایوب بھٹی کے علاوہ بہت سے لیگی کارکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواز شریف کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر 80 پا¶نڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما¶ں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کرپشن عروج پر ہے جبکہ بے عملی کی سیاست کا در دورہ ہے۔ ہم لوگ پرامن اور جمہوریت پسند ہیں اور ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں حق و باطل کے درمیان ایک لکیر کھینچنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف حق و باطل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن میں میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ تقریب میں کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت اور درازی عمر کی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں لیگی کارکنوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ایک کال پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایکشن کے لئے تیار ہیں۔
Post New Comment