برسلز (پ ر) یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور "فرینڈز آف گلگت بلتستان" تنظیم کے سربراہ جرگن کریوٹزمین نے کہا ہے کہ پاکستان مقامی لوگوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ گلگت بلتستان حل کرنے کے لئے اپنی فوجیں اور سول ملازمین وہاں سے نکالے۔ کریوٹزمین نے بالا ورستان نیشنل فرنٹ کے چیئرمین عبدالحمید خان سے ایک ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا جس کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلے کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ مسئلہ کا حل مقامی لوگوں کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ نام نہاد انتخابات اور اس کے نتیجے میں وجود میں آنے والی اسمبلی کے ذریعے مقامی لوگوں کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا کیونکہ یہ انتخابات بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتے جبکہ ان انتخاب میں مقامی سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
Post New Comment