سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے متحدہ ٹیم تشکیل دی جائے: کلیم ڈار

ـ 19 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

برسلز (عظیم ڈارسے) کشمیر سنٹر ای یو برسلز کے چیئرمین بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے بلجیئم کی سیاسی و سماجی پارٹیوں کو افطار ڈنر دیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کے عہدیداران نے سینئر نائب صدر شیخ شکیل کی سربراہی میں شرکت کی۔ اس دوران مشاورتی کونسل برائے کشمیر سنٹر ای یو برسلز کے صدر راجہ ظہیر احمد سیکرٹری جنرل سردار محمد جاوید سرور، پریس سیکرٹری عظیم ڈار ترجمان سید سعید احمد، آرگنائزر مرزا مقصود جرال، پولیٹیکل ایڈوائزر میر شاہ جہاں، نائب صدر مرزا مظہر، ممبر ایڈوائزری کونسل محمد کلیم ڈار، چیئرمین بزنس فورم غلام حیدر لون، بانی ملک اخلاق اعوان موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی بیلجیئم کے سینئر نائب صدر شیخ شکیل کے ہمراہ ریکارڈ سیکرٹری چودھری محمد افتخار، علی شاہ، سینئر رکن چودھری محمد افتخار عرف پابلو شامل تھے۔ پروگرام میں صحافی محمد اقبال نے بھی شرکت کی۔ شیخ شکیل نے بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کاشکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پوری پیپلز پارٹی کشمیر کاز کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ایڈوائزری کونسل کے صدر راجہ ظہیر احمد اور سیکرٹری جنرل سردار محمد جاوید سرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آرگنائزر مرزا مقصود جرال نے کہا کہ ہمیں اس وقت کشمیر کی موجودہ صورت حال اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس ہے ہم اتنے خطرناک حالات میں متحد ہونے کی بجائے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔ کلیم ڈار نے کہا کہ ہمیں حالیہ مسائل سے نبٹنے کے لئے آپس میں ایک ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم اکٹھی کر کے پاکستان بھجوائیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter