آزاد کشمیر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیپٹن طارق کو قتل کیا گیا، راجہ تصور حیات

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

برسلز (نامہ نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یورپ کے کنوینئر راجہ تصور حیات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ امتیاز انصاف دلات کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دوران چند افراد نے الیکشن کو سبوتاژ کرنے اورامن وامان کو خراب کرنے کے لئے کیپٹن طارق پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پائمال نہ کیا جائے راجہ امتیاز محب وطن کشمیری رہنما ہیں۔ کیپٹن طارق کیس میں راجہ امتیاز کا نام شامل کرنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر چیف جسٹس اور پاکستانی حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجہ امتیاز کے خلاف بنائے جانے والے سیاسی کیس کو فی الفور ختم کریں۔ وگرنہ یورپ کشمیر بھر میں مقیم تمام انصاف پسند تنظیمیں متحد و منظم ہو کر ایک تحریک کا آغاز کریں گی اس سلسلے میں راجہ امتیاز انصاف دلاو¿ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یورپین لائیرز ایسوسی ایشن، ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن یورپ اور انٹرنیشنل انصاف جسٹس کے وکلاءسے رابطہ کر کے باقاعدہ تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا اور ایک ضرورت پڑی تو راجہ امتیاز کے حق میں یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پرامن احتجاج بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس بیلجیئم کے صدر مرزا مقصود جرال سینئر نائب صدر راجہ سلیمان، چیف آرگنائزر راجہ محمود و این جی اوز کے نمائندگان اور لائیرز فورم کے ممبران بھی موجود تھے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter