برسلز (نمائندہ خصوصی) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر کی برسلز پارلیمنٹ کی صدر فرانسوادیپوٹی (Francoise Dupuis) کے ساتھ برسلز پارلیمنٹ میں خصوصی ملاقات ہوئی جس میں سپیکر نے صدر پارلیمنٹ فرانسوادیپوٹی کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز مظالم، گمنام قبروں اور پانی کے مسئلہ پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں بھارت کی دوغلی پالیسی کے بارے میں بتایا کہ ہندوستان ایک طرف جمہوریت کے بلند وبانگ دعوے کرتا ہے تو دوسری جانب معصوم کشمیریوں کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے خون سے تاریخ رقم کر رہا ہے۔ سپیکر نے فرانسوا دیپوئی اور وائس پریذیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ نادیہ الایوسفی کو آزاد جموں کشمیر دورہ کرنے کی دعوت دی جسے صدر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کا ضرور دورہ کریں گے۔
Post New Comment