کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) کوےت میں 2 فروری کو ہونے والے پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ امیدوار اپنے حلقوں میں خیمے لگا کر ووٹروں کو منشور پیش کر رہے ہیں۔ کوےت میں سیاسی جماعتےں نہ ہونے کہ وجہ سے لوگ آپس میں گروپ بنا کر انتخابات میں حصہ لےتے ہیں۔ کوےت کی وزارت داخلہ نے انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پانچ صوبوں میں 25 ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب ہونا ہے جس کے لئے 39 خواتےن امیدواروں سمےت 369 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیںجبکہ پولنگ کے 150 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ کوےت کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جبکہ رجسٹر ووٹروں کی تعداد 14 لاکھ ہے۔ کوےت کے عام انتخابات میں عرب قبائل کا بڑا عمل دخل ہے بعض امیدواروں نے ”متحدون“ کے نام سے گروپ بنا لئے ہیں۔ زیادہ تر امیدواروں نے کوےت کے صحرا میں اپنے انتخابی کیمپ بنا رکھے ہیں کیونکہ کوےتی عوام نومبر تا فروری تک اپنے گھروں کو چھوڑ کر بیوی بچوں سمےت اپنا زیادہ تر وقت صحرا میں لگائے گئے خیموں میں گزارتے ہیں۔ امیدواروں نے بھی اپنے انتخابی خیمے صحرا میں گاڑ لئے ہیں جس سے ”کوےت کے صحرا جگمگا“ رہے ہیں۔ اس وقت موجودہ انتخابات میں دو سابق پارلیمنٹ سپیکر اور متعدد سابق وزراءکے علاوہ سابق ممبران پارلیمنٹ بھی حصہ لے رہے ہیں اور کئی خواتےن سمےت نئے چہرے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ کوےت کی وزارت داخلہ نے انتخابی انتظامات کی مکمل نگرانی اپنے ہاتھ میں لے لی ہے اور تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی لگا دی ہے اور امیدواروں سے اپیل کی ہے وہ پُرامن ماحول میں انتخابی مرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
Post New Comment