پیر ‘5 ذی الحجہ 1430 ھ‘ 23 نومبر 2009ئ

ـ 23 نومبر ، 2009
واشنگٹن ٹائم نے دعویٰ کےا ہے کہ ملاعمر ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے کراچی منتقل ہوگئے ہےں اور نئی شوریٰ بھی بنا لی ہے۔
بلی کو چھیچھڑوں کے خواب نظر آتے ہےں آجکل امرےکی بلےوں کو ہر طرف ملا عمر نظر آتے ہےں۔ ےہ سمجھ نہےں آتی کہ اب انہےں اسامہ کےوں نظر نہےں آتے۔ امرےکی مےڈےا بڑا تفصےلی جھوٹ بولتا ہے ےہی وجہ ہے کہ پہچاننے والے پہچان جاتے ہےں۔ ےہ بات قابل غور ہے کہ آخر ملا عمر کو کراچی کےوں بھےجا جا رہا ہے ےہ بھی کہا گےا ہے کہ ملاعمر ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے کراچی منتقل ہوگئے ہےں۔ سمجھ نہےں آتی کہ کون سے جھوٹ کو سچ کہا جائے۔ واشنٹگن ٹائمز نے ےہ بھی کہا کہ ملا عمر نے نئی شوریٰ بنا لی ہے خدا جانے اس قسم کے شوربے پکانے سے امرےکی مےڈےا کس مشن پر روانہ ہے ملا عمر اگر ڈرون حملوں سے بچنا چاہتے ہےں تو وہ کراچی کیوں جائیں گے ان پہاڑوں کا رخ کیوں نہیں کریں گے جہاں ایمن الظواہری، حکیم اللہ محسود، مولانا فضل اللہ محفوظ ہیں۔
٭....٭....٭....٭
معمر قذافی کی جانب سے دعوت اسلام پر اےک پرتگالی خاتون نے اسلام قبول کر لےا۔
معمر قذافی کی زندگی کا ےہ کارنامہ ہے کہ انہوں نے اس پرتگالی خاتون کو اور دےگر 100 خواتےن کو قبول اسلام کی دعوت دےتے ہوئے قرآن کرےم کا نسخہ بطور تحفہ دےا تھا اور مےزبانی کے دوران اسلام اور اسلام مےں خواتےن کے مقام پر بھرپور لےکچر دےا تھا جس کے اثر سے آخر ایک خاتون نے اسلام قبول کر لےا۔ آگے آگے دےکھئے ہوتا ہے کےا ابھی اللہ نے چاہا تو مزےد خواتےن دائرہ اسلام مےں داخل ہوں گی۔ اےسے فکر انگیز اور دلچسپ پروگرام ہوتے رہنے چاہئےں کےونکہ اہل مغرب نے اسلام کو بہت بڑا پےنٹ کر کے دکھاےا ہے اگر کوئی مسلمان کھلاڑی کھےل کے مےدان مےں دوسرے کھلاڑی کی بے اےمانی کا جواب دے تو اسے بھی دہشت گرد کہا جاتا ہے اب مسلمانوں کے مےڈےا کو بھی چاہےے کہ بار بار اس خاتون کا انٹروےو ٹی وی چےنلوں پر دکھائےں اور بتائےں کہ اسلام کتنا عظےم دےن ہے اسی طرح دوسری امرےکی خواتےن جنہوں نے طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر دےن اسلام قبول کےا ان کو بھی بار بار ٹی وی پروگراموں مےں دکھائےں کےونکہ آجکل مےڈےا کا دور ہے پروپےگنڈے کا دور ہے آخر مسلم ممالک کا خزانہ کس کام آئے گا۔
٭....٭....٭....٭
دہشت گردی کی کارروائےوں مےں سی آئی اے کے ملوث ہونے کے ثبوت پاکستان نے امرےکہ کو فراہم کر دےے۔سچ کہا ہے کسی نے ....
الجھا ہے پاو¿ں ےار کا زلفِ دراز مےں
لو آپ اپنے جال مےں صےاد آ گےا
دنےا بھر کو ےہ جھانسہ کہ امرےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے دوسرا روےہ کہ امرےکی اےجنسی سی آئی اے خود دہشت گردی مےں ملوث ہے۔ امرےکہ کی منافقت کو بے نقاب کرنے کے لئے یہ ایک خبر بھی کافی ہے۔ اب دوڑیں لگی ہوئےں ہےں اور سی آئی اے کے سربراہ صدر زرداری‘ وزےراعظم گےلانی سے گرما گرم ملاقاتےں کر رہے ہےں۔ اب دنےا پر واضح ہو گےا کہ پاکستان جس سنجےدگی سے دہشت گردی کے خلاف تعاون کر رہا ہے اس مےں امرےکہ بطور دہشت گرد شامل ہے اور اس خبر کے بعد بھی مسلمانوں کو سمجھ نہ آئی تو ےہ اُن کی بدنصےبی ہو گی۔ بھارت مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی جو پامالےاں کر رہا ہے انہےں بند کرنے کے لئے اےمنسٹی انٹرنےشنل نے اوباما کو خط لکھا ہے۔ دنےا پر امرےکہ کا اصل چہرہ واضح ہو گےا ہے۔
حےرانی ہے کہ امرےکی وزےر خارجہ اب بھی دہشت گردی کے خلاف مہم چلا رہی ہےں‘ ڈرون طےارے ہر روز پاکستان مےں گھس کر پاکستانےوں کا خون کر رہے ہےں ےہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کونسی قسم ہے۔ افسوس ناک صورت حال تو ےہ ہے کہ مسلم اُمہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور اُن مےں سے کوئی نہےں جو دو نمبر دہشت گردی کے خلاف بات کرے۔ وقت بڑی تےزی کے ساتھ عالمی سفاکوں کا چہرہ واضح کر رہا ہے کےا کوئی بھی نہےں جو کہہ سکے کہ کسی کے ملک پر غاصبانہ قبضہ کر کے وہاں جنگ برپا کیوں کی گئی ہے۔
٭....٭....٭....٭
خبر ہے کہ بہت سے سیاسی کارکنوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
عمران خان کو مبارک ہو کہ کب سے اُن کی پارٹی بن رہی ہے آخر ایک دن وہ ملک کی بڑی پارٹی بن ہی جائے گی۔ اسے کہتے ہیں قطرہ قطرہ درےا شد۔ سےاسی پےچ نہ جاننے کے باوجود تحرےک انصاف موجود ہے تو ےہ معجزہ ہے‘ خان صاحب بےماری سے شفاےاب ہوئے ہےں اس بات نے بھی اُن کی سےاست کو چمکاےا ہے۔ اگر ان مےں عوام سے تعلق پےدا کرنے کی صلاحےت ہو تو وہ اس ملک کے بڑے لےڈر بن سکتے ہےں۔ آج تک ےہ بات سمجھ نہےں آئی کہ عمران خان کو قوم نے کےوں نہےں آزماےا۔ حالانکہ ےہ توقع ہے کہ اگر وہ اقتدار اعلیٰ مےں ہوں تو ملک وقوم کی بڑی خدمت کر سکتے ہےں۔
انہوں نے جس طرح کرکٹ کھےلی اس طرح سےاست نہےں کھےلی۔ وہ نہاےت نڈر اور بہادر ہےں مگر عوام کے ساتھ عاجزی نہےں کرتے جو کہ سےاسی مےدان مےں ضروری ہوتی ہے۔ تحرےک انصاف تاحال صاف ہے خان صاحب کو چاہےے کہ اس مےں سےاسی رنگ بھرےں اور بالخصوص نئی نسل کو اپنے گرد جمع کرےں۔ ابھی تو زےادہ تر عمر رسےدہ لوگ ہی ان کے گرد جمع ہوئے ہےں وہ قوم کے ہےرو ہےں قوم دعا کرتی ہے کہ وہ کبھی بےمار نہ ہوں مگر ان کی سےاست بھی پولیو سے بچی رہے۔
٭....٭....٭....٭
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں ختم نہ ہونے والی جنگ شروع کر رکھی ہے۔
دفاعی ماہرین نے جو کچھ کہا ہے سو فیصد صحیح ہے اس لئے کہ امریکہ دھیرے دھیرے پاکستان کو مختلف قسم کی جنگوں میں مبتلا کر کے تھکا رہا ہے یہی وہ تھکن تھی جس نے پاکستان کو دو ٹکڑے کیا تھا اب وہ پھر کسی بھی گیم پر ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت کو ابتر بنایا جا رہا ہے‘ ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ پاکستان دفاع پر کوئی ٹکہ خرچ نہ کرسکے۔ پاکستان کے عسکری ماہرین اور فوج بھی اس ساری سازش سے باخبر ہے لیکن یہ بات سمجھنا مشکل ہے کہ وہ امریکی سازش کے خلاف حرکت میں کیوں نہیں آتے۔ یہ بات بہت ضروری ہے کہ طالبان سے مذاکرات کئے جائیں اور طالبان کے نام پر پروپیگنڈا بند کیا جائے وگرنہ مشرقی پاکستان والی حالت لوٹ سکتی ہے۔ اس لئے کہ اس وقت بھی مذاکرات کی کوئی صورت نہیں نکالی گئی تھی بلکہ جنگ کو ترجیح دی گئی تھی۔ آج پاکستان کو ضرورت ہے کہ وہ اپنی طرف دیکھے دوسروں کی ٹانگ میں ٹانگ نہ اڑائے‘ امریکہ کی خاطر بہت قربانیاں دی جا چکی ہیں۔ اب مزید اپنے آپ کو امریکہ کے ذریعے کمزور نہ بنایا جائے۔ یہ کس قدر شرم کی بات ہے کہ جو پاکستان امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے وہ دنیا سے بھیک مانگ رہا ہے۔ پاکستان کا بھلا اسی میں ہے کہ وہ امریکہ کی یاری چھوڑ دے کہیں ایسا نہ ہو کہ ”لائی بے قدراں نال یاری تے ٹُٹ گئی تڑک کر کے“ ۔!
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter