قرآن پاک … (۲)
نُورِ بَصیِرتْ… میاں عبدالّرشید ـ 19 اگست ، 2010
قرآن پاک حکمت و معارف کا گنج بے بہا ہے۔ پچھلے چودہ سو برس سے مسلمان اسے اپنے سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔ اگرچہ عمل میں کوتاہی کے مرتکب ہیں‘ آج پھر روح مسلمان میں اسلام کی محبت نئے سرے سے بیدار ہو رہی ہے۔ ہمارے نئے تعلیم یافتہ نوجوان اسے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔ کرنل (ر) عبدالرئوف نے ’’بصیرت‘‘ کے نام سے قرآن پاک کے مضامین مختلف عنوانات کے تحت اردو اور انگریزی ترجمہ کیساتھ مدون کرکے ہماری ایک بڑی ضرورت پوری کی ہے۔ اس سے موجودہ دور کا ہر فرد زندگی کے اہم مسائل پر ہدایت حاصل کر سکتا ہے۔ قرآن پاک نے ہمیں انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو پر ہدایت سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی یہ آخری کتاب علم و معارف کا مخزن ہے۔ اس کا انداز بیان یکتا اور منفرد ہے۔ بنیادی باتوں کو بار بار لائے ہیں مگر ہر بار نئے اسلوب سے۔ اسکی تلاوت سے دل نرم ہوتے ہیں اور بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیف وحال اور علم و خبر کے دریچے کھل جاتے ہیں۔ کتاب کے آخر مؤلف نے تجزیہ کے عنوان سے چند سوالات لکھے ہیں ہم سب کو چاہئے کہ انکے ذریعہ اپنا تجزیہ کریں۔
۱۔ کیا قرآن پاک پر آپ کا صدق دل سے مکمل اور پختہ ایمان ہے۔
۲۔ کیا آپ باقاعدگی سے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں؟
۳۔ کیا آپ اس طرح عبادت کرنے کی کوشش کرتے ہیں گویا آپ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہیں یا کم ازکم محسوس کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپکو دیکھ رہے ہیں؟
۴۔ کیا آپ کاروبار کے دوران بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے اور انہیں یاد رکھتے ہیں؟
۵۔ کیا آپ جناب رسول پاکؐ پر بکثرت اور باقاعدگی سے صلوٰاۃ و سلام بھیجتے ہیں؟
۶۔ کیا آپ صدق دل سے جناب رسول پاکؐ کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں؟
۷۔ کیا آپ ہر وقت اللہ تعالیٰ کے شکر گزار رہتے ہیں؟ ۸۔ کیا آپکو احساس رہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکے ہر خیال کو جانتے ہیں اور آپکے ہر کام کو دیکھ رہے ہیں؟ ۹۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ دینوی زندگی کا عرصہ ابدی آخروی زندگی کے مقابلہ میں نہ ہونے کے برابر ہے؟ ۰۱۔ کیا آپکو احساس رہتا ہے کہ آپ نے ایک دن اللہ تعالیٰ کی جناب میں پیش ہو کر اپنے سارے اعمال کا حساب دینا ہے؟ ۱۱۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپکو جو فائدہ ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچتا ہے وہ آپکی اپنی شامت اعمال کا نتیجہ ہے؟
۲۱۔ کیا آپ اپنے دل میں شہادت کی تمنا رکھتے ہیں؟ ۳۱۔ کیا آپ ہر کام سے پہلے نیت کو پوری اہمیت دیتے ہیں اور اسکی نگہبانی کرتے ہیں؟
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں