ٹوٹیں سڑکیں شکستہ گلیاں

ـ 1 جنوری ، 2011
مکرمی! شیر پاﺅ پُل، اندرون غوث اعظم کالونی گلبرگII- گلیوں میں لوگوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ گلیاں بنانے کیلئے انتظامیہ نے اینٹ بجری ڈالی تھی دو تین ماہ سے غائب ہیں۔ ان شکستہ گلیوں کی وجہ سے آئے دن اکثر شام کے اوقات میں لوگوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے اور ادھیڑ عمر کے لوگ گرنے کی وجہ سے زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ حکام سے اپیل ہے کہ اس مصیبت سے جان چھڑوائیں اور گلیاں مرمت کی جائیں۔(رانا کامران اسلم و اہلیان علاقہ0307-8844580)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں