اپیل جناب وزیر اعلیٰ پنجاب
ـ 31 اگست ، 2010
مکرمی! ہمارے بوڑھے بیمار والدین نے انتہائی مجبوریوں کے ساتھ ہم چھ بہن بھائیوں کو نہایت اچھی تعلیم دے کر پوسٹ گریجوایشن تک پہنچایا۔ ہم مختلف شعبہ جات میں پڑھ رہے ہیں مگر جب گھر میں بات فاقوں تک پہنچی اور اداروں میں ہاسٹل اخراجات، .... اور دیگر اخراجات کنٹرول سے باہر ہو گئے تو آپ سے التجا کی کہ ہمارے والدین 6 لاکھ کے مقروض ہو چکے ہیں، مکان گروی ہے حالانکہ والد 11ویں سکیل کے ملازم اور پارٹ ٹائم مزدوری بھی کرتے ہیں مگر آپ کو اخراجات کا بخوبی اندازہ ہوگا۔ سب بہن بھائی اچھی پوزیشن کے ساتھ کالجوں، یونیورسٹیوں میں میرٹ پر پہنچے ہیں۔
مگر آپ محترم وزیراعظم صاحب اور جناب خادم اعلیٰ پنجاب کے مشیران کرام نے ہماری التجائیں آپ تک نہیں پہنچائیں محض طفل تسلیوں اور آپ کی بے بسیوں کے خطوط کے ڈھیر لگا دیئے۔
جناب عالی! یقیناً آپ دونوںتک ہماری درخواست پہنچ جاتی تو ضرور کم از کم قرضہ اتارنے کی حد تک امداد فرماتے جو کہ بنک آف پنجاب میانوالی کے اکاﺅنٹ نمبر 2790011 کے تحت لیا ہوا ہے۔
(سمیرا یاسمین، عمران احمد، حمیرا یاسمین، ثمینہ یاسمین، اویس اقبال، اسامہ اقبال، محمد ریحان )
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں