سیلاب زدگان کے کیمپ میں دلخراش واقعہ

ـ 31 اگست ، 2010
مکرمی! سےلاب زدگان کے کےمپ مےں 4جوان لڑکےوں کے اغوا کا دلخراش واقعہ انسانےت کی تذلےل ہے۔ بے بس لاچار اور مجبور لوگوں کی مدد کی بجائے ان کی جوان بچےاں اغواکررہے ہےں ہم مےں اتنی اخلاقی گراوٹ پےدا ہوچکی کہ ہم درندوں سے بڑھ گئے ہےں۔ اس واقعے کے بعد کےا وہ بھوک مرتے لوگ کس اہل دل پر اعتبار کرسکےں گے تمام مسلمانوں کا اہل اقتدار سے مطالبہ ہے کہ اس واقعے مےں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرکے انہےں قرار واقعی سزا دی جائے۔(رےحانہ سعےدہ ،برقی روڈ گڑھی شاہو لاہور)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter