آخر عوام کیا کریں؟

ـ 24 نومبر ، 2009
مکرمی !آخر عوام نے بہت سے مواقعوں پر سڑکوں پر نکل کر کیوں احتجاج کیا تھا؟ جب محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان آئیں تو کیا لوگوں نے ان کا استقبال میں جانوں کے نذرانے اس لئے پیش کئے تھے کہ آج اس خوفناک صورتحال کا سامنا کیا جائے۔ عوام عدلیہ بحالی کے لئے کیوں نکلے تھے، کسی کے ہاتھ میں مسلم لیگ کا کسی کے ہاتھ میں پی پی اور جماعت اسلامی کے جھنڈہ تھا ۔ اس ساری جدوجہد کا یہ مطلب تھا کہ ملک سے غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہو عوام کو سستا انصاف مہیا ہو۔ جس پیپلز پارٹی کا یہ ایجنڈہ تھا کہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا جائے گا اس کے دور حکومت میں لوگوں کے سروں سے چھت چھینی جا رہی ہے۔ عوام روٹی کے لئے آٹا اور چینی کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ میری ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ عوام کو اس مصیبت سے جلد از جلد نجات دلائی جائے۔
شاہد صدیقی، الفلاح ٹاﺅن لاہور03026753986
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter