وزیراعظم کا ریڈیو پر قوم سے خطاب!

ـ 11 مارچ ، 2010
مکرمی!محترم وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پانچ مارچ کو ریڈیو کے ذریعے عوام الناس سے اپنے پہلے براہ راست خطاب میں کہا ہے کہ جب سے پی پی پی کو حکومت ملی، اس وقت ملک بے شمار مشکلات میں گھرا ہوا تھا۔ اپنی ریڈیو پر تقریر کے ذریعے وزیراعظم نے اپنی حکومت کی دو برس کی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم کے حوالے سے جو فریم ورک پیش کیا ہے، اس کے مطابق یہ تقریر پی پی پی کی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے اور ایک انتخابی تقریر محسوس ہوتی ہے۔ جس دور حکومت میں گڈ گورننس ایک خواب بن جائے، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، لوٹ کھسوٹ، اقرباءپروری اپنے عروج پر ہو۔ تھانے فروخت کئے جا رہے ہوں اور تھانے خریدنے والے ایس ایچ اوز انہیں جرائم کے خاتمے کی بجائے عقوبت خانے اور ”دلائی کیمپ“ بنا کر اپنے علاقوں کے لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنائیں اور حکومتی اہل کاروں کو ایسا پروٹوکول دیں کہ جسے دیکھ کر امریکہ اور یورپ کے حکمران بھی حیرت زدہ ہوجائیں، وہاں کے وزیراعظم کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔
(ندیم سرور منصورہ لاہور) 0333-4295569
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter