متاثرین” کیا پرائڈ“

ـ 11 مارچ ، 2010
مکرمی! آج سے پندرہ سال پہلے اخبارات‘ ریڈیو‘ ٹیلی ویژن پر کوریا کی ایک کار KIA PRIDE (کیا پرائیڈ) کی پبلسٹی برائے فروخت کی گئی کار کی قیمت ایک لاکھ ننانوے ہزار روپیہ تعارفی بتائی گئی۔ ایڈوانس 39000 اور ڈلیوری 3 سے 4 ماہ میں دینے کا وعدہ کیا گیا۔ میں نے بھی یہ کار بک کروائی جس کی ڈلیوری آج تک نہیں ملی اپنے طور پر فیروز پور روڈ پر ایل او ایس کے ڈپو کے سامنے آج بھی KIA PRIDE والوں کا شو روم ہے ۔ میں جب بھی وہاں گیا تو مجھے یہی بتایا گیا کہ وہ کوئی اور پارٹی تھی وہ یہاں سے جا چکی ہے۔ میری ریسرچ کے مطابق یہ کمپنی عوام کے 80 کروڑ روپے کھا گئی ہے۔ میرے پاس اور میرے جیسے ہزاروں متاثرین KIA PRIDE ان کے دفتر کے چکر کاٹ کر رُل گئے ہیں۔ حکام دادرسی کریں۔
شیخ سرفراز احمد بجاج شرقپور شریف ضلع شیخوپورہ
فون نمبر 0301-4462014
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter