معاشی قتل

ـ 11 مارچ ، 2010
مکرمی! بندہ ایک 2 سٹروک رکشہ ڈرائیور ہے ۔ حکومت نے فیروز پور روڈ اور میکلوڈ روڈ 2 سٹروک رکشہ کیلئے بند کرکے لاکھوں لوگوں کو معاشی مسائل اور بیروزگاری کی طرف دھکیل دیا ہے۔ وزیراعلیٰ صاحب کہتے ہیں کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑھ گئی ہے اور دوسری طرف لاہور کی سڑکوں پر 2 سٹروک رکشوں کا داخلہ بند کرکے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار بنا رہے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آپ اس عوامی مسئلے پر سنجیدگی سے غور فرمائے اور 2 سٹروک رکشوں کو 4 سٹروک انجن لگوانے کی اجازت فرمائے لیکن آپ نے سڑکیں بند کرکے 4 سٹروک رکشہ متعارف کروانے والوں کو نواز دیا ہے اور غریب عوام کو کارنر کر دیا ہے۔ دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں پبلک پراپرٹی کو اس طرح ختم نہیں کیا جاتا جس طرح پاکستان میں بیک جنبش قائم کر دیا جاتا ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اس انتہائی انسانی مسئلہ پر شفقت فرماتے ہوئے فیروز پور روڈ اور جیل روڈ 2 سٹروک رکشہ کے لئے فوری طور پر کھولنے کے احکامات صادر فرمائیں۔
اسرار احمد 2-c1 شریف پارک اتحاد کالونی ملتان روڈ لاہور
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter