جماعت اسلامی کو (ق) لیگ سے اتحاد مبارک ہو!
ـ 10 مارچ ، 2010
مکرمی! جماعت اسلامی کا شمار پاکستان کی بڑی منظم دینی جماعتوں میں ہوتا ہے۔ جماعت کی دینی و ملی خدمات سے کوئی ذی شعور شخص انکار نہیں کر سکتا مگر کبھی کبھی جماعت اسلامی کے قائدین کے فیصلوں سے اس جماعنت سے محبت کرنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ جس طرح لاہور کے حلقہ این اے 123 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے کی خاطر جماعت اسلامی نے ق لیگ سے اتحاد کر لیا ہے۔ ابھی کل کی بات ہے ق لیگ کے رہنما لال مسجد آپریشن کے حق میں بیان دے رہے تھے۔ کوئی وزیر مشیر اپنے آقا سید پرویز مشرف سے پوچھنے کی جسارت نہ کر سکا۔ لال مسجد میں شہید کئے جانے والے قرآن مجید مشرف اور اس کے ٹولے کے خلاف حجت ہوں گے۔ ڈرون حملوں کا افتتاح کس کے دور میں ہوا۔ جماعت اسلامی والے کیوں بھول گئے ہیں مگر نہ راولپنڈی کے عوام بھولے تھے اور نہ ہی لاہور کی غیور عوام سمیت کوئی بھی درد دل رکھنے والا انسان بھولا ہے۔ NA123 چونکہ ن لیگ کا گڑھ ہے اس لئے غالب امکان یہی ہے کہ ملک پرویز آسانی سے جیت جائیں گے اور دس مارچ کی رات پرویز الٰہی اور حافظ سلمان بٹ کے ساتھ شیخ رشید کی طرح پریس کانفرنس میں کہیں گے کہ پنجاب پولیس جیت گئی اور لاہور کے عوام ہار گئے بہرحال جماعت اسلامی کو ق لیگ سے اتحاد مبارک ہو۔عصمت اللہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ 0344-4603255
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں