حکومت سابق کھلاڑیوں کی بڑھاپے میں مدد کرے

ـ 10 مارچ ، 2010
مکرمی! ہمارے انٹرنیشنل کھلاڑی ایسے بھی تھے جو علاج نہ ہونے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور بعض ایسے انٹرنیشنل و قومی سطح کے کھلاڑی بھی ہیں جو اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتے۔ ان کھلاڑیوں میں میں بندہ ناچیز بھی شامل ہے جو کہ چھ ماہ شالیمار ہسپتال میں زیر علاج رہا جس کی وجہ سے پانچ سے چھ لاکھ روپے تک کا مقروض ہو چکا ہوں۔ لہٰذا میری صدر پاکستان آصف علی زرداری‘ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سپورٹس تنظیموں سے گزارش ہے کہ بڑھاپے میں کھلاڑیوں کی طبی اور مالی مدد کی جائے۔ (محمد ظہیر بٹ ۔ انٹرنیشنل ریسلر و کوچ‘ اکاونٹ نمبر 1033177-5 یو بی ایل برانچ چمڑہ منڈی لاہور‘ فون 0334-4142313)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter