سکالرشپ کی آس

ـ 9 مارچ ، 2010
مکرمی! میں پنجاب یونیورسٹی (IBA) میں ایم بی اے کا طالب علم ہوں میں نے 2005ءمیں میٹرک کا امتحان سرگودھا بورڈ سے دیا اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد 2007ءمیں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور سے دیا اور اللہ کے فضل سے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 2009ءمیں یونیورسٹی آف سرگودھا سے B.Com کا امتحان دیا اور یونیورسٹی میں 1st پوزیشن حاصل کی اور اس امید پر MBA میں ایڈمشن لے لیا کہ Govt کی طرف کوئی سکالر شپ ضرور ملے گا لیکن تاحال اتنی اچھی پرفارمنس کے باوجود قطعاً کوئی سکالرشپ نہیں ملا۔ محدود آمدنی کی وجہ سے میرے والدین نے مزید اخراجات برداشت کرنے سے انکار کر دیا۔ خادم پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے اپیل کرتا ہوں کہ مہربانی فرما کر مجھے بھی دوسرے ہونہار طلباءکی طرف سکالر شپ دے کر میرے مستقبل کو روشن کرنے میں مدد دیں۔(محمد کلیم اللہ رول نمبر 59 MBA(IBA) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter