وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے داد رسی کی اپیل

ـ 9 مارچ ، 2010
مکرمی ! قانون متروکہ وقف اراضی الاٹ نمبر ۱ خسرہ نمبران 113/24-23-22-6-5-10 من 113/4-2/1/1ب 113/110-14/113/21-13تعدادی 105کنال ایک مرلہ واقع منڈی صادق گنج تحصیل منچن آباد ضلع بہاول نگر ، ازراوئے قانون متروکہ وقف املاک بورڈ گورنمنٹ آف پاکستان پٹہ پر مےرے خاوند کے نام الاٹ ہے۔یہ رقبہ بے آباد اور بنجر تھا اور ہم نے اسے قابلِ کاشت بنانے کے لیے کافی محنت کی۔مےرے خاوند وفات پا چکے ہیںاورمیری چونکہ کوئی نرینہ اولاد نہیں ہے اس لیے میری چھوٹی بیٹی امتیاز بیگم زوجہ حکیم اللہ یار شہباز زمین کے امور اور معاملات نمٹانے میںمیری معاون ہیں۔علاقے کے بااثر افراد اس زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس زمین ،جو کہ مےرے لیے گزر اوقات کا واحد ذریعہ ہے،کو نیلام کرنے کا ارادہ بنا یا ہوا ہے۔میری درخواست ہے کہ اس اراضی کو نیلامی کے عمل سے مستشنیٰ قرار دیا جائے تا کہ بڑھاپے کے عالم میں میں دو وقت کی روٹی عزت سے کھا سکوں۔مسماة سیداں بی بی بیوہ محمد الیاس پٹہ دار منڈی صادق گنج تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر03027928935
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter