کِرکِٹ اور کَر کَٹ
ـ 9 فروری ، 2010
مکرمی! جب کھیلی جائے تو کِرکٹ جب پھینکا جائے تو کَرکَٹ۔ پہلے کے ساتھ سابقہ اور لاحقہ نہیں ہوتا دوسرے کے ساتھ سابقہ کوڑا ہوتا ہے۔ پہلے کی ٹیم ہوتی ہے جبکہ دوسرے کے لئے ڈسٹ بن ہوتا ہے۔ ٹیم جب مسلسل شکست سے دوچار ہو تو اس کا حشر بھی کرَکٹ سا ہو جاتا ہے لوگ اس کے، بلوں، وکٹوں اور پیڈوں گلوز کو آگ لگا کر کوڑا کرکٹ بنا کر ڈسٹ بن میں ڈال دیتے ہیں۔ جب کرکٹ فتح سے دوچار ہوتی ہے تو تمام کھلاڑیوں کی چاندی ہوتی ہے۔ نیم برہنہ عورتوں کے ساتھ فوٹو اتروائی جاتی ہے اور مسلمانوں کا نام روشن کیا جاتا ہے۔ جب مسلسل شکست سے دوچار ہوتی ہے تو پوری ٹیم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملتی لیکن ان کا معاوضہ جو لاکھوں روپے ہوتا ہے وہ روکا نہیں جا سکتا۔ سب سے بڑا بجٹ اسی گیم کا ہوتا ہے اگر یہ قانون بنا دیا جائے کہ جب ٹیم سیریز ہارے تو معاوضہ نصف کر دیا جائے گا اور مسلسل شکست سے دوچار ہو تو معاوضہ کی بجائے ہر کھلاڑی کو جرمانہ ادا کرتا ہوا تب شاید ہمارے ہونہار کھلاڑی جان لڑا کر کھیلیں اور اتنی بڑی شکست نہ کھائیں جس طرح آسٹریلیا سے کھائی ہے زاہد رضا خان 0321-4389839
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں