دہشت گردی
ـ 9 فروری ، 2010
مکرمی! وطن عزیز سخت دہشت گردی کا شکار اور دوسرے ممالک سے بھی امداد طلب کی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی فورس بھی فورس بھی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے ہم نے امریکہ کا ساتھ دیکر خود کو جنگ میں الجھا لیا ہے۔ 66 سال سے بھارت کشمیر میں فوج گردی کر رہا ہے اور ہر روز سو پچاس مسلمان شہید ہو رہے ہیں جبکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ہے امریکہ بہادر کو اس دہشت گردی کا خیال نہیں آتا کیا ہی اچھا ہو کو پاکستانی حکمران اس دہشت گردی کو کشمیر سے مشروط کر دیں کہ جب تک بھارت کشمیر میں فوجی دہشت گردی بند نہیں کرتا ہم اس دہشت گردی میں امریکہ کا ساتھ نہیں دینگے۔ (عبدالرشید کوٹ منگل نزد کوٹ رادھاکشن قصور)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں