پاکستان میں ساٹھ سالہ قانون برطانیہ
ـ 9 فروری ، 2010
مکرمی! پاکستان کا آئین کیا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ملک ہے مگر افسوس کہ اسکا اسلامی جمہوریہ کے ساتھ کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا۔ اگر آئین درست کرنا ہے سسٹم ٹھیک طریقے سے چلانا ہے ملک کی معاشی حالت بدلنی ہے غربت کا خاتمہ، بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے تو ایک ہی راستہ ہے جس پر عمل کریں تو وہ ہے قرآں و حدیث کا قانون۔ اگر کوئی وزیر پارلیمنٹ میں شریعت نافذ کا بل پاس کروا لے تو خدا کی قسم یہ ملک مکمل اسلامی جمہوریہ پاکستان بن جائے مگر تمام وزیروں کے گھروں سے ائرکنڈیشنر اتر جاتے ہیں ان کا شاہی خرچ ختم ہو جاتا ہے مگر ایسا کوئی حکومت نہیں کر رہی تو پھر آخرکار ملک پاکستان اسی طرح رہے گا۔ آئین کی بالادستی نہیں ہو گی۔ اور عوام اسی طرح قربانی کے بکرے بنتے رہیں گے۔ مستنصر احمد محلہ پرانہ چہور سانگلہ ہل
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں