خود داری کے مظاہرے کی ضرورت
ـ 8 مارچ ، 2010
مکرمی! بُری خبر یہ ہے کہ ہماری سی آئی اے کو ٹریننگ کے بہانے سے امریکی سی آئی اے نے قابو کر رکھا ہے اور ہماری سی آئی اے اتنی غیر محب وطن ہے کہ اپنے مذہبی گروہوں کو پکڑوا رہی ہے۔ اسی طرح اپنی فوج اپنے قبائل پر بمباری کر رہی ہے۔ امریکہ نے عراق کو تباہ کرنے کے بعد افغانستان کو تباہ کیا اور آٹھ سال سے وہاں بیٹھا ہے اور 24 ممالک کی فوجیں اس کے ساتھ ہیں۔ اور ایسے ملک کا رفیق ہمارا ملک ہے اور اس کو سب سامان یہاں سے ہو کر جاتا ہے۔ کوئی مسلمان ملک افغانستان کی مدد نہیں کرتا۔ مجھے ڈر ہے کہ ہم پر اللہ کا عذاب آجائے گا۔ اس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم امریکہ کی جنگ سے الگ ہو کر خودداری کا مظاہرہ کریں۔محمد یعقوب خان گوجرانوالہ
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں