سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے نام
ـ 8 مارچ ، 2010
مکرمی ! نوائے وقت کی وساطت سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے گزارش کی جاتی ہے کہ عوام کو پرئمیر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے کیونکہ اس کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرایہ نامہ ایک ایسے شخص نے بنایا ہے جس کو الف ب کا پتہ نہیں ہے۔ روٹ نمبر 12‘ 12.A‘ 26 کا کرایہ آر اے بازار سے ریلوے سٹیشن کا 18 روپے لیا جاتا ہے اور یہی کرایہ آر اے بازار سے صدر بازار تک کا بھی لیا جاتا ہے جو سراسر زیادتی ہے حالانکہ آر اے بازار سے صدر کا فاصلہ کم ہے اور کرایہ 18 روپے پھر یہ کیسا تضاد ہے۔ کیا کرایہ نامہ بناتے وقت کلومیٹر نہیں دیکھے گئے۔ کنڈیکٹر اور چیکر مسافروں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے اور کرایہ مناسب کیا جائے۔ (ملک اعجاز خلیل اعوان ۔ نشاط کالونی لاہور‘ فون 03004607564)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں