تازہ ترین:

سینئر سٹیزنز اور ریلوے

ـ 8 فروری ، 2010
مکرمی! رےلوے حکام نے Senior Citizen کے لئے آدھا کراےہ وصول کرنے کے احکامات صادر فرمائے ہےں۔ بزرگ شہری کا¶نٹر سے ٹکٹ لےنے کے لئے جاتے ہےں تو انہےں حکم دےا جاتا ہے کہ اکانومی کلاس کے لئے آدھا کراےہ ہے جب اکانومی کلاس کی کھڑکی کی طرف جاتے ہےں تو وہاں لوگوں کا جم غفےر دھکم پےل بزور لوگ ٹکٹ لے رہے ہوتے ہےں۔ بزرگ تو وےسے بھی جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہےں رےلوے کے احکام بالا نے Senior citizen کو اس قابل نہےں سمجھا کہ وہ بھی آدھے کراےہ پر Lower Ac مےں سفر کرسکےں۔ وزےررےلوے سے گزارش ہے کہ Senior citizen کو آدھے کراےہ پر Lower Ac مےں سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔ملک ممتاز حسےن 96-2-D1 ٹا¶ن شپ لاہور
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں