یوم کشمیر پر”وقت“ چینل کو خراج تحسین

ـ 8 فروری ، 2010
مکرمی!5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پاکستان کے تمام چینلز میں سے صرف ”وقت“ چینل نے کچھ وقت کے لئے نہیں بلکہ تمام دن کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔ اس دن ”وقت“ چینل نے تمام دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بلیک اینڈ وائٹ نشریات دکھا کر کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے درد دل رکھنے والوں کی بھی نمائندگی کرکے ان کے دل جیت لئے اور ”وقت“ چینل نے حقیقی طور پر مسلمان اور پاکستانی ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ باقی تمام چینلز سے میری دردمندانہ اپیل ہے کہ آپ بھی ہر سال اسی طرح بلیک اینڈ وائٹ نشریات دکھا کر اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام چینلز سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے روزانہ کشمیر پر مختلف پروگرامز دکھائے جائیں۔ میں ایک بار پھر پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اور پاکستان کی تمام انصاری برادری کی طرف سے محترم جناب مجید نظامی صاحب اور ”وقت“ چینل کو یوم کشمیر پر بلیک اینڈ وائٹ نشریات دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور نوائے وقت اور وقت چینل کی تمام ٹیم کی جرا¿ت کو سلام کرتے ہیں۔ محمد ریاض انصاری ناروال 03007761005 صدر جمعیت الانصار نارووال
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter