تازہ ترین:

دربار میاں میر کی حالت

ـ 8 فروری ، 2010
مکرمی! خدا جنت نصیب کرے الحاج میاں محمد شریف، الحاج میاں محمد عزیز، یہ بڑے احترام اور عقیدت کے ساتھ نماز فجر کی ادائیگی باقاعدہ یہاں فرمایا کرتے تھے۔ دربار شریف کی پھر حالت خراب ہونے لگی ہے۔ بالخصوص فرش اور دیواروں کی حالت بہت خراب ہے۔ الحاج میاں محمد شریف کے بیٹے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ایک عرصہ پہلے ایک بھائی وزیراعظم اور ایک وزیراعلیٰ تھا۔ یہاں سلام کرنے کے لئے الحاج میاں محمد شریف صاحب تشریف لائے۔ نماز ظہر کے بعد میں نے ان سے عرض کی کہ میاں صاحب یہ فرش آپ دیکھیں اور دیواروں کا رنگ بھی خراب ہو رہا ہے۔ یہاں دنیا بھر سے سکھ یاتری بھی آتے ہیں جو ان کا مقدس دربار صاحب ہے امرتسر میں اس کا سنگ بنیاد دربار سرکار میاں میر نے رکھا ہے۔ میاں شریف صاحب مسکرا کر کہنے لگے۔ یہ ولایت کے مالک ہیں۔ اللہ پاک بہتر ہی کریگا۔ ان کا حکم سے تین چار دن بعد وزیراعظم میاں نواز شریف صاحب تشریف لائے اور حضرت میاں میر صاحب کی جامعہ مسجد میں نماز عصر ادا کی اور مجھ سے مخاطب ہوتے ہوئے میاں صاحب فرمانے لگے حاجی صاحب کیا چاہتے ہو۔ میں نے میاں صاحب کو عرض کی کہ یہ فرش میں گڑھے پڑ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیواریں بھی حال ہےں۔ میاں صاحب نے یہ فرمایا کہ میں 14کروڑ روپے منظور کرتا ہوں اور اس کام کی میں از خود نگرانی کروں گا اور 7-6دن کے بعد عوامی منتخب حکومت پر قبضہ ہو گیا اس کے بعد یہ بات کھٹائی میں پڑ گئی۔ نیک آدمی میاں شہباز شریف صاحب سے درخواست کی۔ اس عاشق رسول نے دوکروڑ روپیہ منظور کیا جو سیکرٹری اوقاف کے کھاتہ میں چلا گیا۔ حضور داتا گنج بخش سرکار کے عرس مبارک کے بعد یہاں کام شروع ہو رہا ہے۔ (الحاج محمد یوسف چودھری خادم دربار حضرت میاں میرؒ)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں