کشمیریوں کا قتل عام

ـ 7 جولائی ، 2010
مکرمی! پاکستان بننے کے وقت ہی بھارت نے مکاری دکھائی اور اپنی فوجوں کی چڑھائی وادی کشمیر پر کر دی۔ اگلے ماہ ہم اپنی آزادی کی 63 ویں سالگرہ منانے والے ہیں۔ ہم نے ایک الگ وطن حاصل کرلیا لیکن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اب تک جاری ہے۔وہ آج تک پاکستان کا حصہ بننے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ دے رہے ہیں۔
تین دن میںہندو سپاہیوں نے 14شہریوں کو گولیاں مار کر شہیدکیا گیا ہے۔جو آزادی کیلئے آواز اٹھائے وہ قابلِ قتل اسے ماردو۔ جو مسلمان اسکا خون سستا اسے ماردو۔ یہ زیادتیاں، نا انصافیاں انکے لئے کب تک؟ ہم آج اسی ریاست ہند سے مذاکرات کیلئے بے تاب ہیں ہم ان سے تب تک کوئی مذاکرات کوئی عہد نہیں کرینگے جب تک وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر تیار نہیں ہوتا۔فاطمہ ایوب، گوجرانوالہ
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں