انڈین چینلز پر مکمل پابندی کی ضرورت!
ـ 7 جولائی ، 2009
مکرمی! عرصہ دراز سے کیبل پر انڈین چینل سٹار پلس سے جو ڈرامے چل رہے ہیں وہ ہمارے ملک میں مکمل ہندو کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کے علاوہ گھریلو خواتین بھی ہندو کلچر سے متاثر نظر آتی ہیں۔ ڈراموں میں ڈائیلاگ‘ لباس اور زیورات مکمل ہندو تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔ نئے نئے ڈیزائن کے مہنگے ترین موبائل فون سیٹ ہر نوجوان لڑکی اور لڑکے کے ہاتھ میں نظر آتے ہیں‘ اوپر سے انڈین فلمی گانوں کی انٹری۔ ہمارے ٹیلرز اور جیولرز حضرات بھی ہندو کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جنہوں نے باقاعدہ اپنی دوکانوں کے باہر لکھ کر لگایا ہوا ہے کہ یہاں پر سٹار پلس کے مکمل ڈریس اور زیورات تیار کئے جاتے ہیں۔ ہمارے سیاستدان بھی ہندو کلچر سے متاثر ہو رہے ہیں۔ پچھلے دنوں جہانگیر بدر صاحب اپنی تقریر میں اردو سے زیادہ ہندی لفظ بولتے نظر آئے۔
متعلقہ حکام سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا نوجوان نسل کو تباہی سے بچائیں‘ ہندو کلچر کے فروغ کو روکنے کیلئے تمام انڈین چینلز پر فوراً پابندی لگائیں۔ (ظفر اقبال۔ لاہور کینٹ)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں