کچھ خیال کیجئے
ـ 7 فروری ، 2010
مکرمی! بے شرمی کی کوئی حد نہیں اس بات کی تصدیق ہالبروک صاحب کی ارکان پارلیمنٹ کو ڈانٹ پلانے کی خبر بڑھ کر ہوتی ہے۔ جس کا کھانا ہے اس کی تو شرم کرنی چاہئے۔ صاحبان پارلیمنٹ آپ کو امریکہ کو بالکل بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ ہالبروک صاحب کا غصہ کرنا بالکل بجا تھا کیونکہ ہم سب پاکستانی بشمول و بالخصوص سیاستدان اپنا ضمیر امریکہ کے ہاتھ چند نہیں بہت سے ڈالروں کے فیوض مکمل فروخت کر چکے ہیں اور جو امدادی کھانا دیتا ہو اس کا احسان مند ہونا تو بہت ضروری ہے۔ ارکان پارلیمنٹ سے گزارش کروں گا کہ برائے مہربانی آئندہ خیال رکھیں اگر امداد بند ہو گی تو سوئس اکاﺅنٹ چلنا بند ہو جائیں گے اور بیرون ملک محل بھی نہ بن سکیں گے۔ (حافظ عبدالرشید اعوان ٹاﺅن لاہور0331-4012811)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں