اولڈ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیا جائے
ـ 2 ستمبر ، 2010
مکرمی! بجٹ 2010ء تا 2011ء میں مرکزی وزیر خزانہ نے تمام سرکاری اداروں کے لئے 50 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ ان پنشنروں میں اولڈ ایج پنشنروں کے لئے جو صرف 2000 روپے لے رہے تھے انہیں یہ خوشخبری دی گئی کہ ان بوڑھے پنشنرز کو دوہزار روپے کی بجائے تین ہزار روپے ملیں گے شدید مہنگائی کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی بلز میں شدید اضافہ سے ہم بوڑھے لوگ بے حد پریشان ہیں۔ بوڑھے پنشنرز کو بیماری کا کوئی نہ کوئی عارضہ بلڈپریشر، شوگر یا جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے لیکن وزیر خزانہ کے بجٹ اعلان کو دو ماہ گزر چکے ہیں ابھی تک اولڈ ایج کے لئے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکا۔ بوڑھے پنشنرز کا مطالبہ ہے کہ ہماری پنشن میں جو ایک ہزار روپے کا اعلان کیا تھا اس پر عملدرپمد کیا جائے جوکہ اولڈ ایج پنشنرز کا فنڈ خطیر رقم میں موجود ہے۔(میاں فیض احمد جنجوعہ )
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں