پی ٹی سی ایل ایمپلائز کی فریاد سنو

ـ 2 ستمبر ، 2010
مکرمی! پی ٹی سی ایل کی موجودہ انتظامیہ پی ٹی سی ایل ایمپلائز اور پی ٹی سی ایل کو تباہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ انتظامیہ ہر وقت کوئی نہ کوئی غلط اقدام کر کے ایمپلائز کی دل آزاری اور ان کو ہر وقت احتجاج میں مصروف رکھنے میں عمل پیرا ہے اور ملک میں افراتفری پھیلانے کا موجب بن رہی ہے جس میں کئی ورکر زخمی اور شدید زخمی ہو رہے ہیں۔ جون 2010ء میں حکومت نے 50% عبوری امداد گورنمنٹ ایمپلائز کو بے سک پے پر دیا مگر پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے اس کو انیشنل پے پر پی ٹی سی ایل الائونس کنورٹ کر کے ایمپلائز میں شدید غم و غصے پیدا کر دیا۔ جب ایمپلائز نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے انتظامیہ نے پولیس کی مدد لی اور میڈیا کو خرید لیا اور ان کو کوریج نہیں دی جارہی اس سلسلے میں ہم ارباب اختیار سے فریاد کرتے ہیں وہ ازخود نوٹس لے کر ہمیں حکومت کا انائونس کیا ہوا ایڈہاک ریلیف 50% جو موجود پے پر ہے دلوایا جائے۔(پی ٹی سی ایل ورکرز ایجرٹن روڈ وفاقی کالونی سی ٹی ایچ گوجرانوالہ ملتان اور تمام ورکرز)
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter