ڈاکٹر محمد احمد تبسم ۔ کارکن تحریک پاکستان
ـ 2 ستمبر ، 2010
بشیر ربانی ..........
پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔ اس کے حصول کے لئے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اٹھنے والی تحریک میں برصغیر کے ہر علاقہ سے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گوجرہ میں تحریک پاکستان میں ڈاکٹر محمد احمد تبسم کا کردار سب سے نمایاں رہا۔ انہوں نے اس دوران نوجوانوں کی قیادت کی اور گلی گلی پاکستان کے حق میں مسلم لیگ کا پرچم لہراتے ہوئے جلوس نکالے۔ یہ نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ’’بٹ کے رہے گا ہندوستان‘ لے کے رہیں گے پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘‘ کے نعرے لگاتے گلی گلی گھومتے تو ہندو لڑکے ان کا مذاق اڑاتے۔ کئی مرتبہ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم تحریک پاکستان کو کامیابی ملی اور پاکستان قائم ہو گیا۔ قیام پاکستان کے بعد بھارت سے آنے والے مہاجرین کی بحالی اور آبادکاری میں بھی ڈاکٹر محمد احمد تبسم پیش پیش رہے۔ مجاہد فورس کے کمانڈر کی حیثیت سے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا شمار گوجرہ کے اولین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ معروف قومی اخبار سے منسلک رہے۔ ایوب دور میں بی ڈی ممبر منتخب ہوئے۔ 4 ستمبر 2007 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ گوجرہ میں ان کی سماجی اور تحریک پاکستان کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں