ماہ صیام
ـ 2 ستمبر ، 2010
مقامِ شکر ہے اک بار پھر ماہ صیام آیا
جلو میں لے کے تسلیم و رضا کا اک پیام آیا
گھروں میں اہتمامِ سحری اب دیدنی ہو گا
ادائے فرض میں مشغول ہر اک امتی ہو گا
خدا نے کر دئیے وا بخششوں کے سارے دروازے
گنہ گارو بڑھو شاید یہ موقع پھر نہ ہاتھ آئے
ذرا دیکھو تو شاداں کس قدر ہر اک مسلماں ہے
بطور خاص جو مائل کرم پر آج یزداں ہے
ہوا نازل قراں جس میں یہی ماہ مبارک ہے
فضیلت سب مہینوں پر مسلم س کی بے شک ہے
مہینہ یہ عبادت کا ریاضت کا سخاوت کا
خدا کے نیک بندوں کیلئے لطف و عنائت کا
رضا لق لق
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں