لفظ ۔ تلفظ اور معانی

ریاض الرحمن ساغر ـ 18 جنوری ، 2011
لفظ‘ تلفظ اور معانی
ان کی ادائی میں نادانی
کم علمی‘ کم فہمی روکو
جہاں غلط ہو کوئی ٹوکو
یہ نادانی اور نہ پھیلے
خام بیانی اور نہ پھیلے
یہ کہنا کہ ”عوام ہماری“
یا کہنا‘ کہ ”عوام بیچاری“
حُسن زباں پر ظلم ہے یارو
کہو نہ انہیں ”مونث“ پیارو
ان کو کہو‘ عوام ہمارے
سیدھے سادے اور بیچارے
ٹی وی کے کچھ بانکے اینکر
پڑھے لکھے کچھ اپنے لیڈر
گندم کو گندم کہتے ہیں
مجرم کو مجرم کہتے ہیں
پچھلے دن بھی رہا میں ہنستا
پڑھ کر ”پھولوں کا گلدستہ“
ہم اکثر سنتے رہتے ہیں
اور اپنے دل میں کہتے ہیں
طرز بیاں رحمن ملک سا
ہوا گر اس نسل نو کا
ملک میں کیا اردو کا ہو گا
حُسن زباں جادو کیا ہو گا؟
تھوڑا سا لکھ پڑھ لیں لیڈر
اور ٹی وی کے اکثر اینکر
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں