کسی راہ اٹل کا فیصلہ کرنا ضروری ہے
تو آج آئندہ کل کا فیصلہ کرنا ضروری ہے
ضروری ہے کہ اب سب باہمی جھگڑے مٹا ڈالیں
قیادت میں کسی مضبوط فردا کی بنا ڈالیں
سیاست دان سب پچھلی خطاوں سے سبق سیکھیں
جواں جو خوش ادا ہیں‘ کج اداوں سے سبق سیکھیں
سنبھل کر سوچ کر رستہ بدلنے کی ضرورت ہے
نئے رستے پہ بھی محتاط چلنے کی ضرورت ہے
گڑھے جو خود ہی کھودے ہیں انہیں بھرنا ضروری ہے
کہ سیدھی راہ کو ہموار بھی کرنا ضروری ہے
یقیں رکھو کہ امریکہ و بھارت سرنگوں ہونگے
اگر ہم اپنے پاوں پر کھڑے اور پرسکوں ہونگے
کھڑے ہونے کو اپنے پاوں پر خوددار ہو جاو
معاشی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہو جاو
نہ آپس میں لڑو ایثار باہم کی ادا سیکھو
نیا اک حلف لو اور پاس پیمان وفا سیکھو
ہماری اپنی اک جغرافیائی اہمیت بھی ہے
نہیں کمزور ہم‘ ایٹم سے پائی‘ اہمیت بھی ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ایک ہو جائیں
گناہوں کی معافی مانگ کر اب نیک ہو جائیں
ہم اپنی ساری قوت اور اخوت کو جمع کر لیں
مقابل دشمنوں کے قومی غیرت کو جمع کر لیں